کمشنر کی زیر صدارت تبلیغی اجتماع رائیونڈ پراجلاس، 2 مرحلوں میںکرانیکافیصلہ 

لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت تبلیغی اجتماع رائے ونڈ انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا سالانہ تبلیغی اجتماع رائے ونڈ دو مرحلوں میں ہوگا۔ اجتماع کا پہلا مرحلہ 31 اکتوبر تا 3نومبر 2024 جبکہ دوسرا مرحلہ 7نومبر تا 10نومبر 2024 شروع ہوگا۔ تبلیغی جوڑ و اجتماع 2024 کیلئے میونسپل و الائیڈ انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں۔ اجتماع مرکز میں 10بستروں کا ہسپتال۔6 میڈیکل ڈسپنسریز قائم کی جائیں گی۔ اریگیشن علاقے کی ڈرینز کی ڈیسلٹنگ مکمل کرے۔ واسا سکرز مشینز،ڈی واٹرنگ سیٹس و واٹر باوزرز فراہم کرے گا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی خصوصی ٹیمیں ڈیوٹی روسٹرز کیمطابق صفائی کو یقینی بنائے گی۔

ای پیپر دی نیشن