لاہور(لیڈی رپورٹر)دی یونیورسٹی آف لاہور میں فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کانفرنس آن ایڈ وانسز ان الائیڈ ہیلتھ سائنسز (ICAAHS 24)کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔چیئر مین بورڈ آف گورنرز دی یونیورسٹی آف لاہور اویس رئوف ، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف ، ڈاکٹر مہوش عروج ،عمارہ اویس ،ڈاکٹر اشفاق ، ڈاکٹر زریں فاطمہ ،ڈاکٹر انیس احمد، ڈاکٹر سینڈرا بلاک ، ڈاکٹر محمد علی محسنی ،ڈاکٹر فیصل اسماعیل سمیت ایران اور ترکیہ کے وفود نے شرکت کی۔ رانا سکند ر حیات نے کہا وزیر اعلی کے ویژن کے مطابق ہم نے پہلی بار پنجاب کے 36اضلاع میں میرٹ پر سی ای اوز لگائے ہیں جبکہ یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی بھی میرٹ پر کی گئی ہے۔ اعلیٰ تعلیم میں سبقت لیجانے والے سٹوڈنٹس کیلئے 13000سکالر شپس متعارف کروائے ہیں۔