قاسم علی شاہ کا دورہ یو ای ٹی ، ڈاکٹر شاہد منیر کو وی سی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد  

لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ کا یو ای ٹی لاہور کا دورہ، قاسم علی شاہ نے ڈاکٹر شاہد منیر کو وی سی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ قاسم علی شاہ نے یو ای ٹی طلباء کیلئے تعلیمی معاونت کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔ ڈاکٹر شاہد منیرنے کہا ہم قاسم علی شاہ کی تعلیمی اور فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔یو ای ٹی کے طلباء قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کے ’’تعلیم ممکن‘‘ پروگرام سے تربیتی و تکنیکی مہارتیں حاصل کر رہے ہیں۔امید ہے قاسم علی شاہ مستقبل میں بھی یو ای ٹی کے ایلومینائی ہونے کا کرداد ادا کریں گے۔ قاسم علی شاہ نے کہا ڈاکٹر شاہد منیر یونیورسٹی کی فلاح و بہبود میں قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن اپنی شراکت کو یقینی بنائے گی۔

ای پیپر دی نیشن