لاہور(نیوز رپورٹر) کلینک اون ویل کے تحت دوسرے ماہانہ میڈیکل کیمپ کا صدر ستھیال ویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب حافظ آباد کی رہائش گاہ پرانعقاد سابقہ سی او ہیلتھ حافظ آباد ڈاکٹر ریحان اظہر نے 220 مریضوں کا معائنہ کیا۔گزشتہ روز صدر ستھیال ویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب حافظ آباد رانا انتظار علی کی رہائش گاہ محلہ اسلام پورہ،حسین پورہ میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کے پروگرام کلینک اون ویل کے تحت دوسرے ماہانہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ سابقہ سی او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر نے اس کیمپ میں 220 مریضوں کا معائنہ کیا جس میں ہیپاٹائٹس کے 35شوگر کے 30 چلڈرن مریض25 اور 15 خواتین کا الٹرا ساونڈ کیا 105 مختلف امراض کے مریضوں کا معائنہ کیا۔ تمام مریضوں کو مفت ادویات اور دیگر ٹیسٹ اور الٹرا ساونڈ مفت کیا گیا۔ اس پروگرام کے انچارچ ہیلتھ نیو ٹریشن محمد ابرہیم تھے۔ عوام کی کثیر تعداد نے اس پروگرام کی افادیت کو سراہا۔ چیئرمن ستھیال ویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب لالہ محمد یوسف نے پروگرام کی افادیت پر اپنا خصوصی نکتہ نظر پیش کیا۔