خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت اجلاس ،انجیوگرافی مشینیں خریدنے کا فیصلہ  

Oct 24, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر+نامہ نگار) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں سٹیئرنگ، ایڈوائزری کمیٹی برائے کارڈیووسکولر ڈیزیز کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمودنے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرزپی آئی سی پروفیسر فرقد عالمگیر، ڈاکٹر عدنان خان، پروفیسر مسعود صادق، پروفیسر اصغر نقی، پروفیسر زبیراکرم ،پرنسپل ساہیوال ٹیچنگ کالج پروفیسر عمران حسن خان شامل تھے۔ ممبران نے اجلاس کے دوران مختلف ایجنڈازپر اہم فیصلے کئے۔ اجلاس کے دوران ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال اور ساملی ہسپتال مری کیلئے انجیو گرافی مشینیں خریدنے کا فیصلہ کیاگیااور کلینیکل ایچ آرکیلئے ماڈل پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔دریں اثناء خواجہ سلمان رفیق نے مقامی ہوٹل میں ایشیا پیسیفک ارتھ کوئیک ریسپانس ایکسرسائز میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ 23 ممالک 274 وفود اور 30 انٹرنیشنل آرگنائزیشن ایکسرسائز میں شریک ہیں۔ یو این اوچا ہیڈ پاکستان کارلس گھیا، یو این انسراگ سیکرٹری ونسٹن چانگ، ڈاکٹر رضوان نصیر اور فوکل پوائنٹ ایشیا پیسفک یونائٹیڈ نیشن انسراگ اس موقع پر موجود ہیں۔

مزیدخبریں