واشنگٹن (این این آئی)امریکی ری پیبلکن پارٹی کے سینیئر ارکان کانگریس نے لبنان کے خلاف مزید پابندیوں کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ارکان کانگریس نے ان پابندیوں کی زد میں لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر کو بھی لانے پر زور دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کانگریس کے رکن دارین لاہود اور دیرل عیسی امریکہ لبنان فرینڈشپ کاکس کے شریک چیئرمین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کی سنگین انسانی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔صدر جوبائیڈن کو لکھے گئے ایک خط میں انہوں نے لکھا کہ لبنان مستقبل کا تعین ہونے کے ساتھ ساتھ غیر ریاستی عناصر، بدعنوانی اور معاشی تباہی کے نقصان دہ اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری اقتصادی و سیاسی اصلاحات کے ساتھ آگے بڑھنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ مضبوط اور تخلیقی امریکی قیادت کی ضرورت ہے۔حزب اللہ کی لبنان پر کمزور گرفت کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی اراکین کانگریس نے کہا سپیکر نبیہ بیری لبنان کی پارلیمنٹ اور دیگر سیاسی رہنماں کے براہ راست دبا کے ساتھ آگے بڑھے اور فوری طور پر انتخابات کرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ منصفانہ پارلیمانی اجلاس کے انعقاد میں تاخیر ناقبل قبول ہے۔لبنن کے نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کہا جب بیری محسوس کریں گے کہ انتخابی اجلاس بلانے کا صحیح وقت ہے تو وہ اجلاس بلا لیں گے۔لاہود اور عیسی نے کہا کہ گزشتہ 20 مہینوں کے دوران سپیکر نبیہ بیری نے انتخابی عمل میں رکاوٹیں ڈالی ہیں اور وہ عوام کے مفاد کے لیے کام نہیں کر رہے۔ یہ لبنانی عوام کے مستقبل کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔