پنجاب  میں24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید134 کیسز رپورٹ  :محکمہ صحت 

Oct 24, 2024

لاہور( این این آئی)صوبہ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید134 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی سے 116 ، لاہور سے 6،ساہیوال سے 3،اٹک  سے 2،  چکوال، بہاولپور، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، اوکاڑہ اور گجرات سے ایک ،ایک کیس رپورٹ ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ایک ہفتہ میں 772 جبکہ رواں سال اب تک 4528 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزیدخبریں