خیبر پی کے اسمبلی جانوروں کی فلاح و بہبود اور سروس ٹربیونلز بل منظور

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے اسمبلی میں جانوروں کی فلاح و بہبود کا بل مجریہ 2024 ء منظور کر لیا گیا۔ بل صوبائی وزیر برائے لائیو سٹاک فضل حکیم نے پیش کیا۔ اسمبلی میں خیبر پی کے سروس ٹربیونلز بل 2024ء منظور کر لیا گیا۔ وزیر خزانہ آفتاب عالم نے بل پیش کیا۔ اسمبلی میں الیکشن آف پاکستان سے متعلق سالانہ رپورٹ 2023ء پیش کی گئی۔ رپورٹ وزیر خزانہ نے پیش کی۔ خیبر پی کے میں پبلک سروس کمشن کی سالانہ رپورٹ2023 ء پیش کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن