ڈاکٹر شاہ نواز کی4 پسلیاں ‘کندھے کی ہڈی ٹوٹی   ہیں‘ پوسٹ مارٹم

میر پور خاص (این این آئی) میر پور خاص میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکٹر شاہنواز کی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شاہنواز کی چار پسلیاں اور کندھے کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی جبکہ لاش کا اگلا حصہ، چہرہ اور سر کی جلد جلی ہوئی پائی گئی۔ پوسٹمارٹم کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شاہنواز کے دونوں ہاتھوں اور پیروں کے ناخن جزوی طور پر جلے ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن