سیالکوٹ: غلط انجکشن لگنے سے 11 سالہ لڑکا جاں بحق، جعلی ڈاکٹر گرفتار

سیالکوٹ (نامہ نگار) غلط انجکشن لگنے سے گیارہ سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا، جعلی ڈاکٹر گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ ایمن آباد روڈ پر پولیس نے ناصر پرویز کی رپورٹ پر اس کے11سالہ بچے فیضان کو ختنے کروانے سے قبل بے ہوشی  کا غلط انجکشن لگا کر مارنے والے ڈاکٹر یاسین، اویس وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ بتایا گیا ہے کہ جعلی ڈاکٹر یاسین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن