فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے دو ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گئے جبکہ تیسرے نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی‘تھانہ چک جھمرہ 191 ر ب میں چند روز قبل کانسٹیبل شاہد علیم کو اسی گاؤں کے رہائشی ملزم عرفان عرف ڈولی، عمران اور گلفام نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جبکہ قتل کی واردات کے بعد ملزم روپوش تھے‘گزشتہ روز تھانہ چک جھمرہ پولیس نے مقتول کانسٹیبل کے ورثاء کے ساتھ مل کر ملزم گلفام اور عرفان عرف ڈولی کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے تیسرے ساتھی عمران نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔
فیصل آباد:اہلکار کو قتل کرنیوالے دو ملز م گرفتار‘ تیسرے نے خودکشی کر لی
Oct 24, 2024