قصور‘فیصل آباد‘کامونکی(نمائندہ نوائے وقت‘نمائندہ خصوصی) ا وباشوں نے 2خواتین اور ایک لڑکے کوہو س کانشانہ بناڈالا۔فیصل آباد‘تھانہ سٹی سمندری میں پراپرٹی ڈیلر زاہد مغل نے خاتون ( الف ) کو مکان دیکھانے کے بہانے زیادتی کانشانہ بناڈالا۔کامونکی‘اوباش نوجوانوں نے چودہ سالہ لڑکے( ب ) کوزیادتی کانشانہ بناڈالا۔قصور کے نواح بازید پور نہر کے قریب پانچ اوباش مسلح افراد نے شادی شدہ خاتون(س) کو بے آبرو کردیا۔
قصور‘فیصل آباد2 خواتین ‘کامونکی میں لڑکے سے زیادتی
Oct 24, 2024