لاہور/ساہیوال:اساتذہ کا سکولزنجکاری کیخلاف ،مطالبات کے حق میں احتجاج 

لاہور،ساہیوال(لیڈی رپورٹر+نمائندہ نوائے وقت) پنجاب بھر کی طرح لاہور میں بھی ایجوکیشن کمپلیکس ہال روڈ پر گرینڈ ٹیچرز الائنس کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں سینکڑوں مرد وخواتین اساتذہ نے شرکت کی۔ اساتذہ سے خطاب کرتے رانا لیاقت ، کاشف شہزاد چوہدری ، منیر سندھو ، اسلم گھمن ، محمد ارشد ، مدثر حسین ، سعود جان نے کہا   تعلیمی اصلاحات و پالیسیاں اساتذہ کی مشاورت سے مرتب کی جائیں ۔پرائمری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے پرائمری تعلیم کا بیڑہ غرق ہو جائیگا ۔پرامن احتجاج ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، برطرفیاں ، شوکاز نوٹسز اور دھمکیاں ہماری جدوجہد میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔ حکومت لیو انکیشمنٹ بحال، پنشن اصلاحات واپس  لے، نئی سکول ٹائمنگ پر نظرثانی کرے، سکولوں کی آؤٹ سورسنگ بند کی جائے۔ ٹریننگ نیڈ اسسمنٹ فوری روکی جائے ۔مطالبات نہ مانے گئے تو تعلیمی و ڈینگی بائیکاٹ جاری رہے گا۔اگلے ماہ سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے دوبارہ احتجاج و دھرنا دینگے۔علاوہ ازیںساہیوال میں بھی گرینڈ ٹیچرز الائنس و پنجاب ٹیچرز الائنس کے زیر اہتمام سکولز کی نجکاری کے خلاف مرد و خواتین اساتذہ نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن