غیر قانونی بل بورڈز ہٹانے کے فیصلے پر عملدرآمد جواب کیلئے حکومت کو مہلت 

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شجاعت علی خان نے شہر میں غیر قانونی بل بورڈز ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی۔ عدالت نے باور کرایا کہ آئندہ سماعت پر جواب داخل نہ کرایا گیا تو ذمہ دار افسروں کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے گا، عدالت نے استفسار کیا کہ بل بورڈ تو دنیا بھر میں ہوتے ہیں پھر کیا مسئلہ ہے؟۔ وکیل اظہر صدیق نے  موقف اپنایا کہ دنیا میں قانون کے دائرہ کار میں بل بورڈز لگائے جاتے ہیں لیکن یہاں بل بورڈز کی وجہ سے بہت سے حادثے ہوچکے ہیں، لاہور باغوں کا شہر تھا، بل بورڈز کا شہر نہیں تھا۔ بل بورڈز نے شہرکی خوبصورتی کو شدید متاثر کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن