کوئٹہ(آئی این پی)کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔تفصیل کے مطابق کوئٹہ کے ہسپتال میں داخل ایک اورمریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق 50 سالہ مریض کا خون ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ جس کے بعد رواں سال کانگریس وائرس کے کیسز رپورٹ کی تعداد 39 ہو گئی۔