کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر ایکسائز شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت کراچی میں ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ ایکسائز نے سالانہ ٹیکس محصولات کا 34 فیصد تین ماہ 23 دن میں حاصل کیا۔ اجلاس میں ٹیکسیشن نظام کے بعد گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی سہولت بھی گھر بیٹھے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ یکم جنوری سے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر آن لائن ہو جائے گی۔ شہری گھر بیٹھے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کر سکیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سرکاری نمبر پلیٹس لگانے والی گاڑیوں کو بھی چیک کیا جائے، نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس آویزاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
سندھ :گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر سہولت گھر بیٹھے دینے کا فیصلہ
Oct 24, 2024