کراچی (سٹاف رپورٹر) ایف ٹی سی کے قریب وکلا کے احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ ایف ٹی سی فلائی اوور کے قریب احتجاج کی وجہ سے شارع فیصل کے دونوں ٹریک پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔ اس موقع پر نامعلوم افراد کی جانب سے ٹائروں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔ وزیر داخلہ سندھ کی درخواست پر رات گئے احتجاج ختم کردیا گیا۔ شارع فیصل کے دونوں ٹریک پر ٹریفک معطل ہونے سے ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام رہا اور شہریوں کو اعصاب شکن صورتحال سے دوچار ہونا پڑا۔ ذرائع کے مطابق وکلا کی جانب سے محمود آباد تھانے میں مقدمہ درج نہ کرنے پر پہلے مین کورنگی روڈ پر سہ پہر تین بجے احتجاج شروع کیا گیا جو بعد ازاں ایف ٹی سی کے قریب منتقل ہوگیا۔