لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے پنجاب میں دفعہ 144کے نفاذ کیخلاف درخواست کو پہلے سے دائر درخواست کے ساتھ یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ درخواست میںموقف اختیار کیا گیاکہ پنجاب کے اضلاع میں دفعہ144کا نفاذ سیاسی بنیادوں پرکیا گیا، اس کا مقصدایک سیاسی جماعت پْرامن احتجاج کو روکنا ہے۔ درخواست میں نکتہ اْٹھایا گیاکہ احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے اوردفعہ 144 کے ذریعے اس آئینی حق کو سلب نہیں کیا جا سکتا، جیسے دفعہ 144 کو اوپر تلے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، وہ اس قانون کی منشاء سے مطابقت نہیں رکھتا، استدعا ہے کہ دفعہ 144کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
دفعہ144 کے خلاف درخواست کو پہلے سے دائر استدعا کے ساتھ یکجا کرنے کی ہدایت
Oct 24, 2024