شکر گڑھ (نامہ نگار) کوٹ نیناں کے سرحدی موضع جرمیاں میں حساس ادارے نے کارروائی کرتے لاہور کے رہائشی، مبینہ منشیات سمگلر پولیس اہلکار کو منشیات اور ڈرون سمیت گرفتار کر لیا۔ ساتھی فرار ہو گیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی ایس پی شکر گڑھ کے مطابق گرفتار ملزم ریمانڈ پر ہے۔ مزید انکشافات کی توقع ہے۔ حساس ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو قلعہ گجر سنگھ لاہور کا پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے ملزم وقاص سمیت دو مبینہ ملزمان سے 500 گرام ہیروئن اور ڈرون بھی برآمد کیا اور گرفتار ملزم کو پولیس کے حوالے کیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس تھانہ کوٹ نیناں نے مقدمہ درج کر لیا۔
شکر گڑھ: سرحدی علاقے سے مبینہ سمگلر پولیس اہلکار گرفتار، 500 گرام ہیروئن، ڈرون برآمد
Oct 24, 2024