لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے تحریک انصاف کے ایم این اے کی فیکٹری سیل کرنے اور اٹھائے گئے مال کی واپسی کی درخواست پر ڈی جی اینٹی کرپشن، کمشنر، ڈی سی گوجرانوالہ اور سیکرٹری بلدیات و دیگر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت میں فریقین کی جانب سے جواب جمع کروائے گئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فریقین کے خلاف قانون اقدامات کیے ہیں، فریقین کی جواب تسلی بخش نہیں ہیں۔ درخواست میںموقف اپنایا گیا کہ ضلعی حکومت نے 10 اکتوبر کو سٹیل میٹل کی فیکٹری بغیر قانونی جواز کے سیل کر دی، فیکٹری میں پولیس قابض ہو کر بیٹھی ہوئی ہے، سی آئی اے پولیس نے 15 اکتوبر کو گودام پر ریڈ کیا، پولیس گودام سے 10 کروڑ روپے مالیت کے کمپریسر اٹھا کر لے گئی ہے، تحریک انصاف سے تعلق کے بنا پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، استدعا ہے کہ عدالت فیکٹری ڈی سیل کرنے کا حکم دے، عدالت گودام سے لے گئے دس کروڑ روپے کے کمپریسر واپس غیر قانونی اقدام کرنے والے کمشنر،پولیس اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔
پی ٹی آئی ایم این اے کی فیکٹری سیل کرنا خلاف قانون: ہائیکورٹ، کمشنر و دیگر طلب
Oct 24, 2024