بانی پی ٹی آئی حملہ کیس، مرکزی ملزم نوید کی درخواست ضمانت مسترد 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی پر حملہ کیس کے مرکزی ملزم نوید کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ ملزم نوید کے وکیل میاں دائود نے موقف اپنایا کہ ملزم نوید موقع پر موجود نہیں تھا۔ پولیس نے نام بلاجواز مقدمے میں شامل کیا، عینی شاہدین نے نامعلوم ملزم کے بارے میں بتایا جبکہ ٹھوس شواہد بھی موجود نہیں، استدعا ہے کہ عدالت ناکافی ثبوتوں کی بناء پر ملزم کی ضمانت منظور کرے۔

ای پیپر دی نیشن