لاہور (خبرنگار) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہائوس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے 39کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے جناح ہائوس حملہ اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی کارکنان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر حاضری کیلئے پیش ہوئے۔ عدالت نے جناح ہاس حملہ کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 16 نومبر تک توسیع کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا سے ضمانتوں پر دلائل طلب کرلیے۔پی ٹی آئی کارکنان شہروز خان نجیب اللہ اویس یونس حیات اللہ شاہ خالد ابرار زاہد زیشان افضل شایان سعید عتیق الزمان عثمان سلیم فیصل۔افتخار اور عبد القیوم سمیت 39ملزمان نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ملزمان کے خلاف جناح ہائوس حملے کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ پر درج ہے۔