اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو آج (جمعرات) کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔