اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وسط ایشیائی ریاست جمہوریہ ازبکستان کے سینٹرل الیکشن کمیشن نے سینٹ کے تین ارکان کو اپنے انتخابی عمل کا جائزہ لینے کیلئے بطور بین الاقوامی مبصر دعوت دی ہے۔ ازبکستان کی پارلیمنٹ کے لئے 27 اکتوبرکو انتخابات ہوں گے۔ بتایا ہے کہ معزز سینیٹرز کا انتخاب ازبک وزارت خارجہ کی سفارش کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور سینٹ میں امور خارجہ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی تین رکنی وفد کی قیادت کریں گے جس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر سرمد علی اور ایم کیو ایم کے سینیٹر عامر چشتی شامل ہیں۔
ازبک سینٹ کے تین ارکان کو انتخابی عمل کا جائزہ لینے کیلئے بطور مبصر دعوت
Oct 24, 2024