کراچی ایکسپو سینٹر میں پانچویں ٹیکسپو نمائش کا آغاز‘ 25اکتوبر تک جاری رہے گی

اسلام آباد ‘کراچی (نمائندہ خصوصی‘کامرس رپورٹر)کراچی ایکسپو سینٹر میں پانچویں ٹیکسپو پاکستان نمائش کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ تین روزہ نمائش 25اکتوبر تک جاری رہے گی‘ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور وزارت تجارت و ٹیکسٹائل کے تحت منعقدہ کی جانیوالی ٹیکسپو نمائش کا افتتاح وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کیا ۔اس موقع پروزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی، چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ محمد زبیر موتی والا، سیکرٹری ٹڈاپ شیریار تاج،صدر ایف پی سی سی آئی،صدر کے سی سی آئی سمیت مختلف اہم شخصیات موجود تھیں۔ اس سال تقریباً 60 ممالک سے تقریباً 573 غیر ملکی خریدار‘ درآمد کنندگان ایونٹ میں شرکت کر ررہے ہیں ۔جبکہ 210 نمائش کنندگان نے ٹیکسپو 2024 میں اپنی مصنوعات کی نمائش کرا رہے ہیں۔مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے39ویں کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈز کی پروقار تقریب منعقد کی ۔جس میں ملک بھر کی نمایاں کمپنیوں کو جدت‘ قیادت اور کارکردگی میں نمایاں کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ گورنر خیبر پی کے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بہترین کاروباری اداروں کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے نجی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے۔

ای پیپر دی نیشن