فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے کام میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ایف آئی اے ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ستیانہ روڈ پر چھاپہ مارا اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث اسفند اللہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے چار عدد لیپ ٹاپ اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔