تل ابیب(این این آئی) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کو اس طرح جواب دے کہ خطے میں زیادہ کشیدگی نہ ہو۔ وقت آگیاہے کہ کامیابیوں کوپائیداراسٹریٹجک کامیابی میں بدل دیاجائے۔ اب ہمیں یرغمالیوں کی واپسی، جنگ کے خاتمیاور اس کے بعدکی پلاننگ پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔