تربیتی عمل میں تمام صوبوں کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے: احسن اقبال

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، احسن اقبال نے وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر شروع کیے جانے والے چین میں 1,000 زرعی ماہرین کی قلیل مدتی تربیت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ پروفیسر احسن اقبال نے تربیت کے لیے سب سے زیادہ صلاحیت رکھنے والے افراد کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس تربیت سے مضبوط سرمایہ کاری اور منافع حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس تربیتی عمل میں  پاکستان کے تمام صوبوں کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے۔ صرف ان امیدواروں کو اس پروگرام کے لیے منتخب کیا جائے۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم میں سرمایہ کاری بڑھانے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اعلیٰ تعلیم میں انرولمنٹ کی شرح صرف 13 فیصد ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن