بی آئی ایس پی ملک کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا پروگرام ہے: سینیٹر روبینہ خالد

Oct 24, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا پروگرام ہے۔ اس پروگرام کا تصور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پیش کیا تھا  جس کی بنیاد سال  2008 میں  رکھی گئی۔  بی آئی ایس پی صرف سماجی تحفظ کا پروگرام  ہی نہیں ہے بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے کا ایک راستہ بھی ہے۔ قومی سماجی معاشی رجسٹری کے ذریعے خواتین اور ان کے بچوں کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ حکومت سندھ نے  بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کر دی ہے اور  ہم پْر امید ہیں کہ د یگر صوبے بھی اس اقدام کی پیروی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر روبینہ خالد نے یوگنڈا کے  وفد سے خطاب  میں  کیا جس نے آج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام   ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

مزیدخبریں