ترکش ایرو سپیس انڈسٹری پر حملہ، 2 دہشت گردوں سمیت 7 ہلاک، 22 زخمی

Oct 24, 2024

 استنبول  +اسلام آباد  ( خبر نگار + اپنے سٹاف رپورٹر سیٍ+نوائے وقت رپورٹ )  ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) میں ہیڈ آفس پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس میں دو ہشتگردوں سمیت 7 افراد ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہو گئے، عینی شاہدین نے کہا کہ انقرہ کے ضلع کاہرامانکازان میں قائم ترکش ایرواسپیس انڈسٹریز میں دھماکا اور فائرنگ کی آواز سنی گئی۔ صنعتی عمارت میں ملازمین کو یرغمال بنالیا گیا ، سکیورٹی فورسزز نے کارروائی کر کے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں ایک خاتون حملہ آور بھی شامل ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق صدر رجب طیب اردوان دھماکے کے وقت روس میں صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، انہوں نے ہلاکتوں کی تصدیق کی اور اسے گھناؤنا دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ 2 حملہ آور مارے گئے، زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔  نشریاتی اداروں نے اس سے قبل ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز کی عمارت میں مسلح حملہ آوروں کے داخل ہونے کی فوٹیج نشر کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردانہ حملے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، افسوس کہ اس حملے میں 5 افراد شہید اور 22 زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ترکش ایرو اسپیس انڈسٹریز کے صدر دفتر کے باہر دھماکے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا۔فوٹیج میں ایک تباہ شدہ گیٹ اور قریب میں موجود پارکنگ میں تصادم دکھایا گیا۔یہ دھماکا اسے وقت ہوا جبکہ استنبول میں دفاعی اور ایرو اسپیس سے متعلق بڑی تجارتی نمائش ہو رہی ہے۔ٹی یو ایس اے ایس ترکیہ کی اہم ترین دفاعی اور ہوا بازی کمپنیوں میں سے ایک ہے،  ملک کا پہلا قومی جنگی طیارہ ’ کان‘  تیار کرتی ہے۔ترکیہ کا دفاعی شعبہ ڈرون بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔  علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے انقرہ میں دہشتگردی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہ کہ دہشتگردی کی مذمت کر تا ہوں، انہوں نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان ،  اور ترکیہ کے عوام سے تعزیت کر اظہار کیا ۔  وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ترکیہ کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار  یکجہتی کرتے ہیں ۔  وفاقی وزیر داخلہ  محسن نقوی  نے انقرہ میں دہشتگردی  کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ، محسن نقوی نے کہا کہ  ترکیہ کی حکومت اور عوام سے ہمدردی اور ترزیت کا اظہار کرتے ہیں ،  جبکہ  سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز ْصادق نئے ترکیہ میں  دہشت؎گردانہ حودکش حملء کی مذمت کی ہے،  انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے عوام  کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ 

مزیدخبریں