مقبوضہ کشمیر: تلاشی کارروائیاں جاری، گاندربل میں فوجی آپریشن، 150 سے زائد گرفتار

 سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ  جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ فورسز نے ضلع گاندربل میں آپریشن کے دوران 150 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جبکہ پولیس کے انسداد انٹیلی جنس ونگ نے متعدد اضلاع سے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ نوجوانوں کے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان بھی ضبط کرلیا۔ جبکہ  ضلع کپواڑہ میں آتشزدگی کے سبب چار مکان اور کئی دکانیں خاکستر ہوگئیں ۔ ضلع کے علاقے بٹ پورہ ہیامہ میں دو منزلہ چار مکان ، تین مویشی خانے اور ر کئی دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ دوسری جانب  سری نگر میں  میرواعظ عمرفاروق کی صدارت میں کل جماعتی حریت کانفرنس کا اجلاس ہوا ہے ۔ اجلاس میں حریت کانفرنس کے سابق سربراہ پروفیسر عبدلغنی بھٹ، بلال غنی لون ، مسرور عباس  انصاری نے بھی شرکت کی ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمرفاروق  نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ پانچ سال سے زائد عرصے کے بعد ساتھیوں کے ساتھ ملاقات پر انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں ، ہمارے کچھ ساتھ ابھی بھی قید ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن