لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی فیک ویڈیو و دیگر کیسوں کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تحلیل ہوگیا۔ جسٹس فاروق حیدر نے ذاتی وجوہات کی بناء پر درخواستوں پر سماعت سے معذرت کرلی۔ عدالت نے گذشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ درخواستوں پر سماعت کیلئے نیا تین رکنی بنچ تشکیل دیں گی۔
عظمیٰ بخاری ویڈیو کیس، جسٹس فاروق نے سماعت سے معذرت کر لی، بنچ تحلیل
Oct 24, 2024