اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جسٹس منصور علی شاہ آج عمرے کی ادائیگی کیلئے مکہ روانہ ہونگے۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ ریفرنس میں ان کی شرکت کا امکان نہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ فیملی سمیت عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ جسٹس منصور علی شاہ کی عمرے سے واپسی آئندہ ماہ یکم نومبر کو ہو گی۔
جسٹس منصور آج عمرے کیلئے روانہ ہونگے چیف جسٹس کے ریفرنس میں شرکت کا امکان نہیں
Oct 24, 2024