پاکستانی خاتون پولیس افسر کا اعزاز انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس ایوارڈ اپنے نام کر لیا

لاہور (نامہ نگار) پاکستانی خاتون پولیس آفیسر کا شاندار اعزاز، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس 2024ء ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ ایس پی بینش فاطمہ واحد پاکستانی خاتون افسر ہیں جو ملک بھر کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی ایوارڈ کے لئے منتخب ہوئیں۔ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس کے صدر نے بوسٹن امریکہ میں منعقدہ آئی اے سی پی 2024ء کانفرنس میں ایس پی بینش فاطمہ کو بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی بینش فاطمہ کو دنیا بھر میں پاکستان اور پنجاب پولیس کا نام روشن کرنے پر مبارکباد اور شاباش دی۔ 

ای پیپر دی نیشن