محسن نقوی کی ترک وزیر دفاع سے ملاقات، تجارت، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور  

Oct 24, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ محسن نقوی نے استنبول میں ترکیہ کے وزیر دفاع یسر گلیر (Yasar  Guler) سے اہم ملاقات کی۔ ترکیہ کے وزیر دفاع نے استنبول میں انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے ترکیہ کے وزیر دفاع کو پاکستان میں ہونے والی آئیڈیاز ایکسپو میں شرکت کی دعوت دی۔ ملاقات میں  باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک ترکیہ  تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور تجارت بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان سے گوشت کی برآمدات بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

مزیدخبریں