اسلام آباد (خبرنگار) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی بل 2024منظوری سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی قانون سازی ہے۔ بیس بیس سال سے زیرالتوا مقدمات، پاکستان کے بار بار چکروں کی بجائے 90روز میں مقدمات کا فیصلہ ہو گا، جس پر حکومت، چوہدری سالک حسین اور ان کی وزارت مبارکباد کے مستحق ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بطور وفاقی وزیر اس پر قانون سازی کی ابتدا کی تھی مگر اس کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکا، مجھے خوشی ہے کہ اب میرے بیٹے چوہدری سالک حسین نے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اس تاریخی قانون سازی سے خصوصی عدالت میں دائر مقدمات کا 90 دن کے اندر فیصلہ کیا جائے گا۔ بر وقت انصاف کی فراہمی کے ذریعے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ممکن ہو پائے گا۔
اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی بل منظوری تاریخی قانون سازی ہے: چوہدری شجاعت
Oct 24, 2024