ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں زہریلی بھنگ پینے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہے ۔چونیاں کے نواحی علاقے کنگن پور میں جیوے شاہ پل پر زہریلی بھنگ پینے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث لاہور ریفر کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 60 سالہ عاشق اور 40 سالہ اسماعیل جبکہ تشویشناک ہونے والوں میں 35 سالہ ریاض اور اس کا والد 50 سالہ برکت عرف بھولا شامل ہیں۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے دونوں لاشوں کو مقامی ہسپتا ل منتقل کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی افتخار اعوان ایس ایچ او تھانہ کنگن پور اسلم بھٹی پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔