کوہاٹ میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو کے مطابق پولیو وائرس کا یہ کیس خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوا ہے۔پولیو سے متاثرہ بچے کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال ملک کے مختلف شہروں سے سامنے آنے والے پولیو کیس 40 ہوگئے ہیں۔بلوچستان 20، سندھ 12، کے پی کے 6، پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔