26ویں آئینی ترمیم میں ووٹ کیلئے حکومتی رابطوں سے الزام پر پاکستان تحریک انصاف نے اپنے 2 سینیٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔پی ٹی آئی نے سینیٹر فیصل سلیم اور سینیٹر زرقا تیمور کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے زرقا تیمور کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ واضح اور ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں کہ ضرورت پڑنے پر آپ ووٹ کرتیں۔پی ٹی آئی نے دونوں سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا تیمور سے 7 روز میں وضاحت طلب کی ہے۔