لوگ ہمارے اعمال دیکھ رہے ہیں، تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی:جسٹس منصورعلی شاہ

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے جسٹس منصورعلی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان کو خط میں مخصوص بینچوں میں بیٹھنے سے پھر معذرت کر لی اور کہا لوگ ہمارے اعمال دیکھ رہے ہیں، تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ایک بار پھر چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ دیا، جسٹس منصور علی شاہ نے نیا خط تیئس اکتوبرکو لکھا۔خط میں جسٹس منصور نے خصوصی بینچ میں بیٹھنے سے انکار کرتے ہوئے کہا پہلے بھی لکھا تھا ترمیمی آرڈیننس پرفل کورٹ بیٹھنے تک خصوصی بینچز کا حصہ نہیں بنوں گا۔خط میں سر تھامس مورےکا قول بھی تحریر کیا گیا. سر تھامس مورے کہتے ہیں جب سیاستدان عوامی فرائض کی خاطرضمیرکوترک کر دیتے ہیں تووہ ملک کی تباہی کے مختصر راستے پررہنمائی کرتے ہیں۔جسٹس منصورنے لکھا ہم اقتدارمیں رہتے ہوئے اکثربھول جاتے ہیں لوگ ہمارے اعمال کو دیکھ رہے ہیں. تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی۔جسٹس منصور نے خط چیف جسٹس کو بطور سربراہ پریکٹس اینڈپروسیجرکمیٹی لکھا گیا۔

ای پیپر دی نیشن