آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام سے پاکستانی قرضوں میں مزید اضافہ ہوگا:رپورٹ

اسلام آباد: معاشی تحقیقاتی ادارے پرائم نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نئے قرض پروگرام پر رپورٹ جاری کر دی۔پرائم نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے اگر بروقت اصلاحات نہ کیں تو آئی ایم ایف کا آخری پروگرام نہیں ہوگا. آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام سے معاشی استحکام  کے حصول میں مدد ملے گی۔معاشی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کے لیے ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط جاری کر دی، نئے قرض پروگرام کی پہلی قسط سے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے قرض پروگرام سے پاکستان کے قرضوں میں مزید اضافہ ہوگا، قرض پروگرام سے بیرونی ادائیگیوں کے حصول میں مدد ملے گی۔پرائم کی رپورٹ کے مطابق نئے پروگرام کے اہداف میں پاکستان معاشی اصلاحات کو نظر انداز نہیں کرسکتا ہے، جولائی تا اگست پاکستان کو ٹیکس ہدف میں 98 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے. سرکاری اداروں کے نقصانات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ معاشی تحقیقاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ نجکاری کے پروگرام میں تیزی لانے کی ضرورت ہے.سرکار کے اخراجات میں کمی کے لیے رائٹ سائزنگ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن