پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی,88 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

Oct 24, 2024 | 19:08

ویب ڈیسک

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ہنڈرڈ انڈیکس 88 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران 1751 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 88 ہزار 945 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا .جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 727 پوائنٹس اضافے کیساتھ 87 ہزار 194 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔ اسٹاک ایکسچینج میں کئی دنوں سے کاروبار میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے اور 100 انڈیکس نئے ریکارڈ قائم کرتا جارہا ہے۔ 

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 727 پوائنٹس کے اضافے سے 87 ہزار 194 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔بدھ کے دن بازار میں 69 کروڑ شیئرز کے سودے 26 ارب روپے میں طے ہوئے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 66 ارب بڑھ کر 11 ہزار 418 ارب روپے رہی۔ اسٹاک مارکیٹ میں آج 27 ارب 43 کروڑ 16 لاکھ 11 ہزار 441 روپے مالیت کے 45 کروڑ 80 لاکھ 54 ہزار 21 شیئرز کا لین دین ہوا۔

مزیدخبریں