کراچی ٟ ٞ TEXPO 2024 کے دوسرے دن، ترکی، روس، نیروبی، گھانا اور سری لنکا کے غیر ملکی وفود نے چیف ایگزیکٹو TDAP زبیر موتی والا اور سیکرٹری TDAP شہریار تاج سے ملاقات کی۔ انہوں نے دو طرفہ تجارتی چیلنجوں اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان کے ساتھ تجارت کو بڑھانے کے لیے طریقے تلاش کئے۔ غیر ملکی مندوبین کی سہولت کے لیے غیر ملکی خریداروں اور مقامی نمائش کنندگان کے درمیان 1970 B2B ملاقاتیں کی گئیں۔ ان ملاقاتوں کے تخمینوں کی بنیاد پر توقع ہے کہ پاکستان کو 910 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کے آرڈر ملیں گے۔ خریداروں اور فروخت کنندگان کے نتیجہ خیز کاروباری گفت و شنید کے دوران ایونٹ نے اپنی رفتار برقرار رکھی۔ اس دن میں غیر ملکی خریداروں اور ان کے پاکستانی ہم منصبوں کے درمیان ملاقاتوں کا ایک مصروف شیڈول شامل تھا۔ تقریب کے دوران ارجنٹائن، سینیگال، چین اور ویتنام نے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ ٹیکسٹائل یارن کے معاہدوں پر چینی کمپنیوں کے دستخط بھی ہیں۔
ٹی ڈی اے پی نے کراچی کے پی سی ہوٹل میں غیر ملکی مندوبین کے لیے سرکاری استقبالیہ کا بھی اہتمام کیا۔ اسپیشل سیکریٹری کامرس شکیل احمد منگنیجو، چیف ایگزیکٹو ٹی ڈی اے پی زبیر موتی والا اور سیکریٹری ٹی ڈی اے پی شیریار تاج نے اس موقع پر مہمان خصوصی اور مقامی نمائش کنندگان کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانیوں کی پرتپاک مہمان نوازی دیرپا تاثر چھوڑے گی۔غیر ملکی وفود کے ساتھ چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے درمیان ملاقاتیں کامیابی سے ہوئیں۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) نے TDAP کے ساتھ تعاون کیا اور سینیگال، سری لنکا، UK، ارجنٹائن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور روس کے وفود کے ساتھ کاروباری بات چیت کی۔ APTMA نے ملک کے وفود کے ساتھ وسیع تر انٹرایکٹو سیشنز اور B2B میٹنگز میں بھی مصروف رہا۔
غیر ملکی مندوبین نے پاکستان کی تخلیقی صلاحیتوں کا ایک متحرک مظاہرہ بھی دیکھا کیونکہ پاکستان کے اعلیٰ فیشن ڈیزائنرز نے اپنے جدید ڈیزائن اور فنکارانہ مہارت کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ وردہ سلیم، پنک ٹری، ہمایوں عالمگیر، رائزنگ اسٹارز، PLGMEA، فہد حسین، وارثہ از ہا¶س آف عدنان، مائیکل اینجیلو ونکلر ٟہالینڈٞ اور HSY نے پاکستان کی فیشن انڈسٹری کی نمائندگی کی۔ ان ڈیزائنرز نے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے تخلیقی پہلو کو ظاہر کرتے ہوئے اپنی منفرد تخلیقات سے حاضرین کو مسحور کیا۔ ہوم ٹیکسٹائل بین الاقوامی خریداروں کی دلچسپی کا مرکز بن کر ابھرا۔ ہوزری، اسپورٹس ویئر اور ڈینم نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور TEXPO نمائش کے دوران بین الاقوامی خریداروں کی طرف سے خاصی توجہ حاصل کی۔
EXPO Talks کے ایک حصے کے طور پر، TEXPO 2024 کی ایک سائیڈ لائن تقریب، 24 اکتوبر 2024 کو دو سیمینار منعقد کیے گئے، جن میں پاکستان کے ٹیکسٹائل اور چمڑے کے شعبوں میں پائیداری اور جدت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ پہلا سیمینار، ٴٴگرین تھریڈز: پاکستان کے ٹیکسٹائل اور چمڑے کے شعبوں میں پائیداری کی بُنائیٴٴ، جس میں مقررین جناب عمر حمید ٟاکنامک منسٹر، برسلزٞ اور محترمہ بیانکا سیڈل ٟایم ڈی، بیانکا سیڈل کنسلٹنسیٞ، آئیوو سپاوین ٟبیٹرورک پروگرامٞ، محمد فوز العظیم ٟانٹرلوپٞ، عمران زیدی ٟپرائمرکٞ، اور ڈاکٹر حفصہ جمشید ٟاین ٹی یوٞ شامل تھے۔
انٹرایکٹو سوال و جواب کے سیشن نے صنعت کے اسٹیک ہولڈرز، حکومتی نمائندوں، بین الاقوامی خریداروں اور بین الاقوامی ایجنسیوں کی بھرپور شرکت کی۔
دوسرا سیمینار، ٴٴفارم ویسٹ ٹو ورتھ : پاکستان میں سرکلر انوویشنز،" میں بوڈوجن ایم او آئی ٟڈائریکٹر، میسرز بیڈنگ ہاسٞ اور عثمان خان ٟمشیر سرمایہ کاری، تجارت اور موسمیاتی مالیاتی ، REMITٞکی پیشکشیں شامل تھیں۔ عثمان خان کے زیر انتظام پینل میں شفیق حیدر ورک ٟ تجارت اور سرمایہ کاری کونسلر، دی ہیگٞ، سلمان احمد چوہدری ٟپاکستان سنگل ونڈوٞ، ڈاکٹر ذیشان کھتری ٟمہران یونیورسٹیٞ اور شیخ محمد اقبال ٟپاکستان ٹیکسٹائل کونسلٞ شامل تھے۔ دونوں سیشنز پرجوش گفتگو اور شرکائ کی قیمتی بصیرت کے ساتھ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔
معزز غیر ملکی مہمانوں اور مقامی نمائش کنندگان نے انتظامات اور ثقافتی تبادلے کے مواقع کو سراہا۔
کراچی: TEXPO 2024 کے دوسرے دن غیر ملکی وفود کی TDAP حکام سے ملاقات
Oct 24, 2024 | 22:16