مارچ تک تمام 18 بڑے شہر وں میں سیف سٹی پراجیکٹ فعال کیے جائیں:وزیراعلیٰ پنجاب 

Oct 24, 2024 | 22:54

ویب ڈیسک

پنجاب کے 18 شہروں کو سیف سٹی بنانے کا شیخوپورہ سے آغاز کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شیخوپورہ  پہنچیں جہاں انہوں نے سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کیا. انہوں نے سیف سٹی شیخوپورہ کی ویڈیو وال اور جدید مواصلاتی آلات کامعائنہ کیا۔سیف سٹی شیخوپورہ کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا.وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیف سٹی کیمرے سے روڈز اور بازاروں کا معائنہ بھی کیا۔آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب مزید 4 شہروں میں سیف سٹی کا افتتاح کریں گی.مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ مارچ تک تمام 18 بڑے شہر وں میں سیف سٹی پراجیکٹ فعال کیے جائیں۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے شیخوپورہ کے اراکین اسمبلی نے بھی ملاقات کی،ڈی پی او اور ڈی سی شیخوپورہ نے امن و امان اور مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وال چاکنگ کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کا حکم جاری کیا۔

مزیدخبریں