قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نےکہا کہ کھلاڑیوں نے میچ فکسنگ نہیں کی،شک کی بنیاد پرکھلاڑیوں سے انکوائری کی گئی۔

دورہ انگلینڈ سےواپسی پرکراچی میں اپنی رہائشگاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کا موجودہ دورہ ان کےکرکٹ کیرئیر کا سب سے مشکل دورہ تھا،انگلش کھلاڑیوں نےہماری ناقص فیلڈنگ کی وجہ سےریکارڈ بنائے،میچ کا نقشہ ایک غلط فیصلے سے بدل جاتا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نےکہا کہ مشکل وقت میں تمام کھلاڑی متحد ہوکرکھیلے ہیں۔ایک سوال پرانہوں نے بتایا کہ ٹیم کواپنی فیلڈنگ پربہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے،کیونکہ کھلاڑیوں کے لیے بڑا مسئلہ فیلڈنگ رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ کھلاڑیوں کےرویے سے ٹیم کی کارکردگی پر فرق پڑا ہے،آئندہ جو کھلاڑی بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرے گا وہی کھیلے گا ، شعیب اخترکی کارکردگی بہتررہی،وہ بہترین فائٹر کھلاڑی ہے۔شاہد آفریدی نےبتایا کہ نیوزی لینڈ اورساؤتھ افریقہ کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب بہترین کارکردگی پرہوگا۔

ای پیپر دی نیشن