یورپی یونین کے ملک سپین میں کیش کے بجائے سونےکے سکے نکالنے والی پہلی اے ٹی ایم مشین متعارف کرادی گئی ۔

یہ اے ٹی ایم مشین دارالحکومت میڈرڈ کے ایک ہوٹل میں نصب کی گئی ہے ،مشین کا سامنے کاحصہ بھی سونے کی باریک تہہ سے تیارکیا گیا ہے ۔اس مشین میں صارف کویہ اختیارحاصل ہوگا کہ وہ اپنے پسند کے مطابق ایک ،پانچ اوردس گرام تک سونے کے بسکٹ نکلوانے کےعلاوہ سونے کے سکے بھی نکلواسکیں گے۔ سونے کے بسکٹ کی کم سے کم قیمت چالیس یوروہوگی۔ اس میشن کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ ہردس منٹ کے بعد وہ سونے کی قیمت اپ ڈیٹ بھی کرے گی ۔ مشین کے موجد تھامس جیسلرکا کہنا ہے کہ وہ آئندہ دوہفتوں کے دوران متحدہ عرب امارات کے لئے ایسی دس مشنیں تیارکرینگے۔

ای پیپر دی نیشن