لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کے قریبی عزیز سابق رکن پنجاب اسمبلی سہیل ضیا بٹ کی درخواست ضمانت پر نیب حکام اور احتساب عدالت سے تمام تر ریکارڈ طلب کرلیا۔

Sep 24, 2010 | 08:50

سفیر یاؤ جنگ
سہیل ضیاء بٹ کی درخواست ضمانت کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری افتخارحسین کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ کر رہا ہے۔ سماعت کے دوران عدالت میں سہیل ضیاء بٹ کے خلاف ریفرنس نمبر سولہ کا ریکارڈ پیش کیا گیا جس پر عدالت نے نیب کے پراسیکوٹر ہارون رشید چیمہ کو ریکارڈ چیک کر کے آئندہ سماعت پر عدالت میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے سہیل ضیاءبٹ کے خلاف نیب اور احتساب عدالت میں تمام تر دستیاب ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔ سہیل ضیاء بٹ کے وکیل احتشام قادر نے عدالت سے استدعا کی کہ سہیل ضیاء بٹ کو ضمانت پر رہا کر دیا جائے۔ تاہم عدالت نے ان کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ عدالت تمام تر ریکارڈ کا ملاحظہ کرنے کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کرے گی۔ کیس کی مزید سماعت تیس ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
مزیدخبریں