عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں چھالیس ڈالر مزید کمی ہوگئی جس کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونا گیارہ سو روپے سستا ہوگیا

Sep 24, 2011 | 05:28

سفیر یاؤ جنگ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی زبردست کمی دیکھی گئی ، آج عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت چھیالیس ڈالر گرکر سترہ سو گیارہ ڈالر ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونا گیارہ سو روپے کم ہو کر اٹھاون ہزارپانچ سو روپےاور دس گرام سونے کے دام نو سو تینتالیس روپے کمی کے بعد پچاس ہزار ایک سو بیالیس روپے ہوگئے۔اس طرح دو روز کے دوران عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں سو ڈالر سے زائد جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ساڑھے بائیس سو روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے۔صرافہ مارکیٹ ڈیلرزکا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اس نمایاں کمی کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت گر رہی ہے
مزیدخبریں