ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں معمر قذافی کی بیٹی عائشہ قذافی نے کہا ہے کہ ان کے والد بالکل ٹھیک ہیں اور اپنے بیٹوں کے ہمراہ لیبیا کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چالیس ملکوں نے اپنے طیاروں، راکٹس اور ٹیکنالوجی کیساتھ لیبیا پر حملہ کیا ہے انہیں مقامی غداروں کی حمایت حاصل ہے تاہم لیبیا کے بہادر عوام دشمن کی بے پناہ طاقت کے باوجود ثابت قدمی سے لڑرہے ہیں۔ عائشہ قذافی نے عرب رہنماؤں اورعوام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیڈروں نے لیبیائی عوام کے قتل عام میں مدد کی ، افسوس یہ ہے کہ عرب عوام بھی آٹھ ماہ سے لیبیا کے عرب بھائیوں کو قتل ہوتا دیکھ رہے ہیں لیکن خاموش ہیں۔