لاہور (این این آئی) کراچی سنٹر کے اداکار کامران جیلانی نے کہا ہے کہ اپنی اداکاری میں پختگی لانے کے لئے ہر وقت کچھ نہ کچھ سیکھنے کے لئے کوشاں رہتا ہوں ‘ بد قسمتی سے ہمارے ہاں اداکاری کی تربیت کےلئے باقاعدہ اکیڈمی نہیں اور میرے لئے سینئرز ہی اسکا درجہ رکھتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں اداکار نے کہا کہ میں اس کا قائل ہوں کہ آپ کسی کو عزت و احترام دینگے تو آپ کو بھی جواب میں ایسا ہی رسپاﺅنس ملے گا۔ جونیئرز کو سینئرز کا احترام کرنا چاہیے اور ان سے سیکھنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ تاہم میرے خیال میں اب سیکھنے اور سکھانے کا رواج ختم ہو گیا ہے جو فن کےلئے نقصان دہ ہے۔ کامران جیلانی نے کہا کہ مجھے جب بھی لاہور والے ڈرامہ سیریل کیلئے بلائیں گے تو میں ضرور کام کرنے کیلئے لاہور آﺅں گا اور ویسے بھی مجھے زندہ دلان لاہور سے بڑی محبت ہے۔